اے پی آئی
سر ینگرنالہ سندھ میں غرقٓاب ہوئی پرائیویٹ اسکول میں تعینات استانی کی نعش کو برآمد کرنے کیلئے نیوی (Navy)کمانڈوز کی خدمات حاصل ،تاہم نعش برآمد کرنے میں ہنوز کامیاب نہیں ۔ اے پی آئی کے مطابق گذشتہ دنوں وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں سیلفی لینے کے دوران پرائیویٹ اسکول میں تعینات استاانی کلثوم رشید کی نعش کو دریائے سند ھ سے نکالنے کیلئے ضلع انتظامیہ نے شمالی کشمیر کے وٹلب علاقے سے نیوی کے کمانڈو زکی خدمات بھی حاصل کی ۔ کمانڈوز کی جانب سے 25سالہ دوشیزہ کی نعش نالہ سندھ سے نکالنے کیلئے دن بھر کارروائی جاری رہی تاہم ابھی تک مذکورہ استانی کی نعش نکالنے میں انہیں کامیاب نہیں ملی ۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے نعش کو نکالنے کیلئے پانچویں دن بھی آپریشن جاری رکھا گیا۔