اساتذہ کی تبدیلیوں پر2 ماہ کی پابندی عائد

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگرگور نرکے مشیر فاروق خان نے اساتذہ بشمول ماسٹر اور لیکچراروں کی تبدیلی عمل میں لانے پر2 ماہ کی پابندی عائد کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔یہ احکامات آج انہوں نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کے دوران دیئے جو سکولی تعلیم محکمہ کی کارکردگی کا جائیزہ لینے کے لئے طلب کی گئی ہے۔فاروق خان نے میٹنگ میں موجود افسروں کو ہدایت دی کہ تدریسی عملے کی تبدیلی یا تقرری کے لئے کوئی بھی درخواست مناسب چینل کے ذریعے وصول کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کسی خاص معاملے میں اس طرح کا رویہ اپنایا جاسکتا ہے البتہ پراپر چینل کے بغیر کوئی بھی ایسی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے اسکولوں میں غیر تدریسی سرگرمیوں کے لئے تعینات کئے گئے اساتذہ ، ماسٹروں اور لیکچراروں کے اعداد وشمار سے متعلق تفصیلات اور وجوہات طلب کیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی تدریسی عملہ چیف ایجوکیشن افسروں یا زونل ایجوکیشن افسروں کے دفاتر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اُس کو اپنی تقرری کی اصل جگہ تعینات کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایسے عملے کو ضرورت کی جگہوں پر تعینات کیا جانا چاہئے۔انہوں نے محکمہ تعلیم کی صوبائی ناظمین کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ چیف ایجوکیشن افسروں اور زونل ایجوکیشن افسروں کے ساتھ ماہانہ بنیادوں پر میٹنگیں منعقد کر کے سکولوں کی کارکردگی کا جائیزہ لیا کریں۔مشیر موصوف نے افسروں سے کہا کہ وہ تعلیمی نظام کے فروغ میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کر کے انہیں دُور کرنے کے اقدامات کریں۔فاروق خان کو سکولی تعلیم کے فروغ اور بچوں کے سکول چھوڑنے کے رجحان پر قابو پانے کے لئے اُٹھائے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کا بھی جائیزہ لیا گیا۔مشیر نے تعلیمی سیکٹر میں انسانی وسائل کے انتظام کی سیل قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سیل میں تدریسی عملہ اپنی شکایات درج کراسکتا ہے تا کہ اُن کا بروقت ازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے ریاست میں ماڈل سکول شروع کرنے کے لئے طریقہ کار طے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان سکولوں میں بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سکولی تعلیم سریتا چوہان، چیئرپرسن بورڈ آف سکول ایجوکیشن وینا پنڈتا اور ناظم تعلیم کشمیر محمد یونس ملک کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا