یواین آئی
نئی دہلیحکومت کے اعلی اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم خاندانی وجوہات سے اپنا عہدہ چھوڑ کر امریکہ واپس جا رہے ہیں۔مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے آج ایک فیس بک پوسٹ میں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے لکھا ہے ، ”مسٹر سبرامنیم نے کچھ دنوں پہلے انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے امریکہ جانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے لئے خاندانی وجوہات کا حوالہ دیا تھا۔ یہ ان کی ذاتی وجہ ہے ، لیکن ان کے لئے بہت اہم ہے ۔وہ کسی متبادل کے عہدہ چھوڑ گئے ہیں لیکن انہیں ان کے فیصلے سے متفق ہو نا پڑے گا”َ۔فیس بک پوسٹ میں اعلی اقتصادی مشیر کے عہدے چھوڑنے کے فیصلے کی ا طلاع دینے کے بعد مسٹر سبرامنیم نے ماکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مسٹر جیٹلی کا شکریہ ا داکرتے ہوئے لکھا کہ اعلی اقتصادی مشیر کا بہت ہی قابل احترام کام ہوتا ہے اور اب تک یہ عہدہ ان کے لئے بہت ہی حوصلہ افزا رہاہے ۔پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکونومکس کے سینئر فیلو مسٹر سبرامنم کو اکتوبر 2014 میں ملک کے اعلی اقتصادی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی مدت کار تین سال کا تھا جو 16 اکتوبر 2017 کو ختم ہوگیا تھا، لیکن گزشتہ سال ستمبر میں انہیں ایک سال کی سروس میں توسیع دی گئی تھی ۔اعلی اقتصادی مشیر کا اہم کام وزیر خزانہ کو وسیع معیشت کے امور میں مشورہ دینا ہوتا ہے اور ان کی اہم ذمہ داریوں میں اقتصادی سروے اورنصف سال کااقتصادی سروے رپورٹ تیار کرنا بھی شامل ہوتا ہے ۔مسٹر سبرامنیم سے پہلے ، رگھو رام راجن اس عہدے پر ستمبر 2013 تک تعینات تھے ۔ ریزرو بینک کے گورنر مقرر ہونے کے بعدمسٹر راجن نے اس عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔