ارونا نائر نے سیکرٹری ریلوے بورڈ کا عہدہ سنبھالا

0
0

ستیش کمار نے ریلوے بورڈ کے رکن (ٹریکشن اور رولنگ اسٹاک) کا عہدہ سنبھال لیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ارونا نائر ، 1987 بیچ کی انڈین ریلوے پرسنل سروس (آئی آر پی ایس) آفیسر اور لیول-16 کی فہرست میں شامل آئی آر ایم ایس آفیسر کو ریلوے بورڈ کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے اور انہوں نے 06 جنوری 2024 کو چارج سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل وہ مئی 2023 سے ریلوے بورڈ میں ایڈیشنل ممبر ، اسٹاف کے طور پر اور فروری 2022 سے مئی 2023 تک ریلوے بورڈ کی پرنسپل ایگزیکٹو ڈائریکٹر / اسٹاف کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 5 جنوری 2024 کو انہیں آئی آر ایم ایس سطح-16 میں ریلوے بورڈ کی سکریٹری کے طور پر مقرر کیا۔ محترمہ نائر ایسی پہلی آئی آر پی ایس آفیسر بھی ہیں جنہیں لیول- 16 میں آئی آر ایم ایس میں شامل کیا گیا ہے۔ارونا نائر کو ریلوے میں مختلف عہدوں کا وسیع تجربہ ہے اور انہوں نے ایسٹرن ریلوے میں پرنسپل چیف پرسنل آفیسر (پی سی پی او) کے طور پر کام کیا۔ سدرن ریلوے میں ڈپٹی سی پی او ، میٹرو ریلوے / کولکتہ ، پی سی پی او اور دیگر صلاحیتوں میں ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ (چنئی) ، چنئی اور پالگھاٹ کے ریلوے ڈویژنز اور تروچیراپلی میں گولڈن راک ورکشاپ اینڈ ڈویژن میں کام کیا۔ محترمہ نائر نے سال 2005 سے 2009 تک سنٹرل اسٹافنگ اسکیم کے تحت وزارت مواصلات اور آئی ٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈائریکٹر (پرسونل) کے طور پر بھی کام کیا۔محترمہ ارونا نائر نے سینٹ اسٹیفن کالج ، دلی یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری اور دلی یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری حاصل کی اور سروس ٹریننگ کے ایک حصے کے طور پر 2009 میں آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ۔جبلہ ستیش کمار نے ریلوے کی وزارت میں ریلوے بورڈ میں رکن (ٹریکشن اور رولنگ اسٹاک) کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ مکینیکل انجینئرز کی ہندوستانی ریلوے سروس کے 1986 بیچ سے ہیں۔ کمار نے مارچ، 1988 میں ہندوستانی ریلوے میں شمولیت اختیار کی اور ان کے پاس 34 سال کا بھرپور تجربہ ہے۔ ایم ٹی آر ایس کے طور پر ریلوے بورڈ میں شامل ہونے سے پہلے، انہوں نے پریاگ راج میں، شمالی وسطی ریلوے میں جنرل منیجر کے طور پر کام کیا۔اس سے قبل کمار نے جھانسی ڈویژن اور بی ایل ڈبلیو (ڈیزل لوکوموٹیو ورکس، وارانسی)، این ای آر، گورکھپور، پٹیالہ لوکوموٹیو ورکس میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے 1996 میں یو این ڈی پی پروگرام کے تحت ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ میں تربیت حاصل کی اور اپنے کیریئر میں بہت سے پروجیکٹس کا کام سنبھالا۔انہوں نے اپریل 2017 سے اپریل 2019 تک شمالی ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن کے ڈویڑنل ریلوے مینیجر کے طور پر بھی کام کیا۔ لکھنؤ میں ڈی آرایم کی حیثیت سے اپنی مدت کار کے دوان بڑی تعداد میں بنیادی ڈھانچے کے کام مکمل کیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا