ایٹا نگر،//اروناچل پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے اتوار کو ووٹوں کی گنتی کے رجحانات میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 11 میں سے سات سیٹوں پر آگے ہے۔
نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) دو سیٹوں پر آگے ہے اور پیپلز پارٹی آف اروناچل (پی پی اے) اور آزاد امیدوار ایک ایک سیٹ پر آگے ہیں۔ اروناچل اسمبلی کے انتخابات 19 اپریل کو ہوئے تھے۔
گنتی کا عمل پرامن اور پریشانی سے پاک ہونے کو یقینی بنانے کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔
صبح چھ بجے شروع ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے لیے دو ہزار سے زائد افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ای سی آئی کی طرف سے کارروائی کی نگرانی کے لیے 27 گنتی کے مشاہدین کو تعینات کیا گیا ہے۔ نیز اس کام کے لیے 489 کاؤنٹنگ مائیکرو آبزرور مقرر کیے گئے ہیں۔
بی جے پی پہلے ہی بلا مقابلہ جیتی جاچکی 10 سیٹوں کے ساتھ اروناچل پردیش میں 60 رکنی اسمبلی کے لیے 50 ایم ایل ایز کو منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں 83 فیصد ووٹنگ ہوئی ۔ 50 اسمبلی سیٹوں کے لیے کل 133 امیدوار میدان میں تھے۔