ارنیا میں کیندریہ ودیالیہ میں تاخیر پر ایس ایس ایچ کا احتجاج

0
0

تحصیل انتظامیہ کے وی ایس کی طرف سے ہدایت کردہ رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے میں ناکام: کیسری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیوسینا ہندستان جموں و کشمیر کے صدر پنڈت راجیش کیسری نے آج سرحدی ارنیا علاقے میں مجوزہ کیندریہ ودیالیہ کھولنے کے سلسلے میں انتظامی بے حسی کے خلاف سخت احتجاج کی قیادت کی۔ مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیسری نے کہا کہ یہ افسوسناک اور مایوس کن ہے کہ انتظامیہ کے ناقص ردعمل کی وجہ سے مقامی لوگ خود رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کیسری نے کیندریہ ودیالیہ کے لیے ایک عارضی عمارت کا انتظام کرنے کے لیے مقامی لوگوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ اس کے لیے وارڈ پانچ میں ایک پرائیویٹ اسکول کی عمارت کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں عارضی طور پر کیندریہ ودیالیہ کی کلاسیں شروع کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ خاص بات یہ ہے کہ یہ عمارت دو منزلہ ہے جس میں کلاس رومز ٹھیک سے بنائے گئے ہیں اور سپورٹس گراؤنڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ اسکول کی عمارت کیندریہ ودیالیہ کے عارضی آغاز کے لیے بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ، قصبے میں اور بھی بہت سی عمارتیں ہیں، جہاں عارضی طور پر کیندریہ ودیالیہ کو شروع کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقامی لوگ ارنیا میں کیندریہ ودیالیہ کھولنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ وہیںکیسری نے تحصیل انتظامیہ پر رسمی کارروائیاں پوری نہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کیندریہ ودیالیہ کے لئے سرکاری جگہ کو نشان زد کرنا محکمہ ریونیو کا کام ہے، لیکن یہ کام زیر التوا ہے۔ جس کی وجہ سے کیندریہ ودیالیہ کھولنے کا اگلا عمل شروع نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن رسمی کارروائیوں کے مکمل ہونے اور تحصیل انتظامیہ کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کی ٹیم کے میدان کا دورہ کرنے کا انتظار کر رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا