اردو اسکول مہاپرل مےں بلند خوانی و دےگر سرگرمےوں کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
( مہاپرل ) : حکومت ِ مہاراشٹر کے شعبہ¿ تعلےم کے سرکےولر کے حوالے سے ضلع پرےشد اردو اسکول مہاپرل، تعلقہ منڈنگڑھ ، مےں خوشگوار سنےچر اس سرگرمی کے حوالے سے بلند خوانی و دےگر سرگرمےوں کا انعقاد کےا گےا ۔ تقرےب کے افتتاح مےں اسکول انتظامےہ کمےٹی کے صدر و معروف شاعر اقبال سالک نے بلند خوانی کے حوالے سے مطالعہ ےعنی رےڈنگ اس سرگرمی کے اغراض و مقاصد اور طلبہ کے تعلےمی سفر مےں اس کی اہمےت پر تفصےلی طور پر روشنی ڈالی ۔ اس سرگرمی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام اساتذہ کی لگن کا خےر مقدم کرتے ہوئے انھےں مبارکباد پےش کی۔ اسکول ھٰذا کے صدرِ مدرس نثار جوگےلکر سر نے اسکول مےں دےگر سرگرمےوں کے بارے مےں طلبہ کو روشناس کراےا اور تمام سرگرمےاں خوشگوار فضا مےں لےنے کے لئے اپنے معاونےن سے اپےل فرمائی ۔ پورے دن اسکول مےں تمام سرگرمےاں خوشگوار ماحول مےں انجام پذےر ہوئی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا