’’اردوہماری تہذیب و تمدن کی امین ہے اردو زبان کے ساتھ ہمارا جذباتی رشتہ ہے‘‘

0
0

جسٹس بشیر احمد سعید کالج چنئی میں اردو انجمن ’’کہکشاں ‘‘ کے سالانہ اجلاس سے ڈاکٹر امان اللہ ایم بی کا خطاب

لازوال ڈیسک
نئی دہلی//جسٹس بشیر احمد سعید کالج چنئی میں ۳ستمبر۴۲۰۲ ء کو اردو انجمن ’’کہکشاں ‘‘ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جلسہ کی صدارت کالج کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر امتہ العزیز نے فرمائی ۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر امان اللہ ایم بی نے اپنی تقریر میں اردو زبان و ادب کی تعلیم کی اہمیت و ضرورت پر زور دیتے ہوئے طلباء کی تربیت مسابقتی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی قدروں کی آمیزش پر بھی ہونی چاہئے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ اردو ہماری تہذیب و تمدن کی امین ہے اور اس سے ہماری شناخت بنتی ہے لہٰذا اردو کے ساتھ جذباتی وابستگی ضروری ہے ۔ اردو کی سند یافتہ با صلاحیت نوجوان نسل بیکار نہیں ہے کسی بھی طرح وہ روزگار سے جڑ سکتی ہے ۔ اردو کے طلباء کو مایوسی یا احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہیے ۔ خود کی ایسی تربیت کریں جس سے نہ صرف شخصیت میں نکھار پیدا ہوگا بلکہ زندگی کو کامیاب طور سے گزار نے کا حوصلہ بھی پیدا ہوگا ۔ گریجویشن کے بعد ماسٹرس اور مسابقتی امتحان میں کامیابی کے لئے کوشش ضرور کرنی چاہیے ۔ تعلیمی میدان میں سرخروئی کے ممکن اقدامات اٹھانا چاہیے ۔ اساتذہ خوب استفادہ کرتے ہوئے کتابوں کا بھرپور مطالعہ کرنا چاہیے ۔

https://www.urducouncil.nic.in/
جلسہ کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا بعدازاں ایک طالبا نے پرترنّم نعت پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا ۔ ڈاکٹر نکہت سلطانہ،صدر، شعبہَ اردو نے مہمان کا تعارف اور استقبالیہ کلمات پیش کیں ۔ نظامت کے فراءض کالج کی ایک ہونہار طالباء نے انجام دئے ۔ اس تقریب تمل ناڈو کے مایہ ناز شاعر رباعی جہاں کے بے تاج بادشاہ جناب اصغر ویلوری کی رحلت پر اظہار تعزیت بھی پیش کی گئی ۔ ہدیہَ تشکر پر جلسہ اختتام کوپہنچا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا