اردن میں سکیورٹی فورسز نے تین مفرور افراد کو کیا ہلاک

0
0

عمان، 10 جولائی (یو این آئی) اردن میں خصوصی سیکورٹی فورسز نے ’’دہشت گردانہ سرگرمیوں‘‘ میں ملوث تین مطلوب مفروروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پبلک سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے پولیس کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ خصوصی سیکورٹی فورسز نے ریاست کے جنوب مشرقی سرحدی علاقوں کے قریب چھاپے میں تین مطلوب افراد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دو مفرور چند روز قبل اصلاحی اور باز آباد کاری مرکز سے فرار ہوئے تھے جبکہ تیسرا مطلوب شخص 2022 میں مقامی پولیس افسر کے قتل میں ملوث تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جیل توڑنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا