نئی دہلی، // راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے لوک سبھا کے سابق اسپیکر آنجہانی جی ایم سی بالیوگی کے یوم پیدائش کے موقع پر آئین ساز بھون کے سینٹرل ہال میں ان کی تصویر پر پھول مالا چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیسش کیا اس موقع پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے عہدیداروں نے بھی پھول مالا چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
خیال رہے کہ آنجہانی بالیوگی بارہویں لوک سبھا کے اسپیکر تھے اور تیرھویں لوک سبھا کے دوبارہ اسپیکر بھی منتخب ہوئے تھے۔ وہ دسویں لوک سبھا کے رکن بھی رہے۔ اس سے قبل وہ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے رکن اور حکومت آندھرا پردیش میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔
آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں 3 مارچ 2002 کو ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مسٹر بالیوگی کی موت ہوگئی تھی ۔