اذان کے لئے رک گئے

0
0

یواین آئی
سرینگر؍؍مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بارہمولہ میں ریلی کے دوران اپنے خطاب کو اذان کے لئے بیچ میں ہی روک دیا اور اذان کے اختتام کے بعد دوبارہ خطاب شروع کیا۔بتادیں کہ موصوف وزیر داخلہ بدھ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔امت شاہ جب خطاب کر رہے تھے تو اس دوران ایک نزدیکی مسجد سے اذان دی گئی تو انہوں نے خاموشی اختیار کی۔بعد میں جب اذان اختتام پذیر ہوئی تو انہوں نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کیا۔قابل ذکر ہے کہ موصوف وزیر داخلہ جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے پر تھے۔انہوں نے اپنے دورے کے آخری دن بدھ کو سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی اور اس کے بعد شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عظیم الشان عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا۔وہ بدھ کی سہہ پہر کو واپس دلی روانہ ہوگئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا