لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ضلع انفارمیشن آفیسر، ادھم پور راجندر ڈگرا نے آج ایڈوکیٹ سوہانی کٹوچ کی موجودگی میں ‘کنور یاترا’ کا پوسٹر لانچ کیا۔پوسٹر کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر میں لانچ کیا گیا جہاں کنور یاترا کے آرگنائزر اور این جی او کرم کرتے چلو کے چیئرمین وکاس کمار، رمیش کمار، سکریٹری موہت سنگھ، جنرل سکریٹری، سوہانی کٹوچ ایڈوکیٹ، ارون کمار بھی موجود تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنور یاترا دنڈیال شانی مندر، وارڈ نمبر 21 ادھم پور سے 11 جولائی 2023 کو شروع ہوگی۔ ڈی آئی او نے ضلع ادھم پور سے یاترا کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور ان کے لیے محفوظ یاترا کی خواہش کی۔