یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور میں پولیس تربیتی مرکز میں تعینات اہلکار کرنٹ لگنے سے از جان ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق ادھم پور میں پیر کی شام کو پولیس تربیتی مرکز میں تعینات اہلکار گھر کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں ترسیلی لائن چھونے سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے پولیس جوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت سبھاش سنگھ ولد سنت رام ساکن فرنا جموں کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔