ادھم پور میں ضلعی سطح کے الیکشن مینجمنٹ پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا

0
0

ڈی ای او نے انتخابی رجسٹریشن اور ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کی اہمیت کو کیااجاگر
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ ضلع الیکشن افسر، ادھم پور، سچن کمار ویشیا نے ضلعی سطح کے انتخابی انتظامی منصوبہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کی میٹنگ طلب کی۔وہیںمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجن میں ضلعی سطح کے الیکشن مینجمنٹ پلان، خصوصی طور پر معذور ووٹرز کے لیے خصوصی انتظامات، سیکورٹی انتظامات کا منصوبہ، ٹرانسپورٹ کا انتظام، اخراجات کی نگرانی، تربیت، میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی اور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں۔اس موقع پرڈی ای او نے افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ ڈی ای او نے انتخابی رجسٹریشن اور ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ انتخابی رجسٹریشن کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تندہی سے کام کریں۔ڈی ای او نے ای آر اوز، اے ای آر اوز، سپروائزرز اور بی ایل اوز کو رجسٹریشن مکمل کرنے کی تاکید کی جس میں نئے ووٹرز کا اضافہ/ چھوڑے گئے ووٹرز اور ڈپلیکیٹ ووٹرز کو حذف کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ادھم پور میں ضلعی سطح کے الیکشن مینجمنٹ پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا
ڈی ای او نے انتخابی رجسٹریشن اور ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کی اہمیت کو کیااجاگر
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ ضلع الیکشن افسر، ادھم پور، سچن کمار ویشیا نے ضلعی سطح کے انتخابی انتظامی منصوبہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران کی میٹنگ طلب کی۔وہیںمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجن میں ضلعی سطح کے الیکشن مینجمنٹ پلان، خصوصی طور پر معذور ووٹرز کے لیے خصوصی انتظامات، سیکورٹی انتظامات کا منصوبہ، ٹرانسپورٹ کا انتظام، اخراجات کی نگرانی، تربیت، میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی اور دیگر متعلقہ امور شامل ہیں۔اس موقع پرڈی ای او نے افسران کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ ڈی ای او نے انتخابی رجسٹریشن اور ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے عمل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ انتخابی رجسٹریشن کے عمل کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تندہی سے کام کریں۔ڈی ای او نے ای آر اوز، اے ای آر اوز، سپروائزرز اور بی ایل اوز کو رجسٹریشن مکمل کرنے کی تاکید کی جس میں نئے ووٹرز کا اضافہ/ چھوڑے گئے ووٹرز اور ڈپلیکیٹ ووٹرز کو حذف کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا