مقامی خواتین محکمہ پی ایچ ای کے خلاف سراپا احتجاج
ونے شرما
ادھمپور // گزشتہ 12 سالوں سے علاقے کے لوگو کو پی ایچ ای محکمہ کی طرف سے پانی کی سپلائی بحال نہیں کئے جانے کو لے کر علاقے کے لوگوں نے بی جے پی پارٹی کے بینر تلے پی ایچ ای محکمہ کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔اس موقع پر گجاڑ کے لوگوں نے بتایا کہ جب علاقے میں پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے سڑکوں کی تعمیر کروائی گئی تھی تو اس وقت سڑک تعمیر کے چلتے پانی کی پائپیں ٹوٹ گئی تھی اور جنہیں نہ ہی پی ایم جی ایس وائی نے ٹھیک کروایا اور نہ ہی پی ایچ ای محکمہ کی طرف سے ٹھیک کر کے دی اور جب بھی محکموں کو ٹھیک کروانے کے لئے کہا جاتا ہے تو پی ایم جی ایس وائی کے آفسر کہتے ہیں کہ ہم نے اس نقصان کا پیسہ پی ایچ ای محکمہ کو دے دیا ہے اور پی ایچ ای کے افسر کہہ دیتے کہ پی ایم جی ایس وائی نے پیسے ہی جمع نہیں کروائے اور دونوں محکموںکے باہمی تال میل نہ ہونے کے چلتے گزشتہ 12 سالوں سے علاقے کے لوگوں کو پانی کے مسئلے سے پریشان ہونا پڑرہا ہے اور متعلقہ علاقہ کے لوگوں کو کئی کلومیٹر کا سفر طے کر پینے کے لئے پانی لانے پڑ رہا ہے ۔جس سے آج علاقے کی عورتوں کو بچوں سمیت بی جے پی کے بینر تلے پی ایچ ای محکمہ کے خلاف احتجاج کرنا پڑا اور انہوں نے محکمہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر گاو¿ں میں پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو وہ اپنے خاندانوں سمیت ضلع کمشنر دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھ جائیں گئے ۔