ادھمپور کے رام کوٹ میں ریشم کرشی میلہ کم بیداری کیمپ منعقد ہوا

0
0

تقریب میں اودھم پور ضلع کے تقریباً 250 ریشم سے وابستہ لوگوںنے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍سنٹرل سلک بورڈ کی طرف سے جموں و کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف سیریکلچر ڈیولپمنٹکے تعاون سے آج یہاں رام کوٹ میں ایک ریشم کرشی میلہ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پرڈاکٹر این کے بھاٹیہ مہمان خصوصی تھے اور جموں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اشونی کمار شرما مہمان ذی وقار تھے۔اس تقریب میں اودھم پور ضلع کے تقریباً 250 پالنے والوں نے حصہ لیا۔
وہیںتکنیکی سیشن میں ڈاکٹر سنتوش کمار، سائنٹسٹ انچارج آر ایس آر ایس جموں نے شہتوت کی کاشت اور شہتوت کے باغات کی دیکھ بھال پر ایک لیکچر دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر امر دیو، انچارج ایس ایس پی سی لڈن ادھم پور نے ریشم کے کیڑے پالنے کی تکنیکوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جبکہ ڈاکٹر این ایس گہتوت، انچارج ڈی سی ٹی سی جموں نے کوکون کے بعد کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وہیںمیلے کے دوران علاقے کے بہترین ترقی پسند پالنے والوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا