لازوال ڈیسک
ادھمپور// چائلڈ لیبر پر مجبور پانچ نابالغوں کو آج یہاںڈسٹرکٹ ریسکیو ٹیم برائے چائلڈ لیبرنے زیادتی بچایا۔ وہیں ڈپٹی کمشنر ادھمپور، سلونی رائے اور ایس ایس پی جوگندر سنگھ کی صدارت میں ایم ایچ اور ضلع ادھمپور کے ملحقہ علاقوں میںضلعی ریسکیو ٹیم نے دکانوں، ڈھابوں اور ریستورانوں سمیت مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔
وہیںریسکیو آپریشن کی قیادت سپنا اے ایل سی، کنیکا گپتا، ڈی ایس ڈبلیو او کے ساتھ ہری کرشن، چائلڈ ہیلپ لائن کوآرڈینیٹر، میڈیکل آفیسر، سپروائزر پوشن پروجیکٹ، آؤٹ ریچ ورکر ڈی سی پی یو، کیس ورکر سی ایچ ایل، میڈیکل اسٹاف، اورپولیس افسر نے کی۔
وہیںبچائے گئے بچوں کو سی ڈبلیو سی کے سامنے پیش کیا گیا اور پلاش (چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ فار بوائز) ادھمپور میں عارضی طور پر پناہ دی گئی۔واضح رہے ضلع انتظامیہ ادھمپور نے جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ 2015 کے ذریعے بنائے گئے ماحولیاتی نظام کے تحت بچوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات شروع کیے ہیں۔