ادبی مرکز کمراز کے صدرکے ساتھ اظہار تعزیت

0
0

صدر محمد امین بٹ کے والدکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سرینگر:8فروری:
سماجی ،ادبی اور ثقافتی حلقوں نے نامور کشمیری ادیب اورادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ کے والدکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے محمد امین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

https://www.adbimarkazkamraz.org/

نگینی کلچرل فورم کے صدر انجینئر بشیر شبنم اورجموں و کشمیر غیور فاونڈیشن کے چیرمین انجینئر سید شوکت غیور اندرابی نے محمد امین بٹ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا.

اوران کے والد کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ محفل بہار ادب شاہورہ پلوامہ کے صدر حمید اللہ حمید،جنرل سیکرٹری رشید صدیقی اورعبدالرشید شاہوری نے محمد امین بٹ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔

https://lazawal.com/?cat=13

پلوامہ کے سماجی کارکن اور سول سوسائٹی پلوامہ کے فعال رکن لطیف سیف اللہ نے بھی اپنے بیان میں رنج اور صدمے کا اظہار کیا اورمحمد امین بٹ کے ساتھ تعزیت کا اظہا ر کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا