ادبی سنگت کشمیر کے ارکان پر مشتمل ایک وفد کی بھارت سنگھ منہاس سے ملاقات

0
0

گوجری زبان ادب اور ثقافت سے منسلک فوری توجہ کے طالب چند امور پر تبادلہ خیال
رانا ابرار
سرینگر ؍؍ادبی سنگت کشمیر کے ارکان پر مشتمل ایک وفد نے گوجری زبان ادب اور ثقافت سے منسلک فوری توجہ کے طالب چند امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ اینڈ کلچر اینڈ لنگویجز کے سیکریٹری بھارت سنگھ منہاس سے سرینگر میں واقع ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس وفد میں گلاب الدین طاہر، سلام الدین بجاڑ،عبدالحمید کسانہ،عبدالغنی عارف، تاج الدین تاج اور محمد شریف قمرشامل تھے۔ایک باظابطہ میٹنگ کی صورت اختیار کر چکی دو گھنٹے طویل اس ملاقات کے دوران اکیڈیمی کے ڈپٹی سیکریٹری شکیل الرحمان اور چیف ایڈیٹر (پہاڑی) و سرینگر دفتر کے نگراں ڈاکٹر فاروق انوار مرزا بھی موجود رہے۔نمائندہ وفد کی طرف سے گوجری کی شان رفتہ بحال کرنے کے سلسلے میں اکیڈمی کے کلیدی رول کو سراہتے ہوئے اس ادارے کی سرگرمیوں میں مزید سرعت لائے جانے کے حوالے سے چند حقائق و تجاویز پر مفصّل بحث کے بعد ایک یادداشت پیش کی گئے۔سیکریٹری موصوف نے ادبی سنگت کشمیر کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کی معقولیت کا اعتراف کرتے ہوئے ان پر موافق رد عمل ظاہر کیا اور یقین دلایا کہ ۱:گوجری زبان و ادب اور فن و ثقافت کو فروغ دینے کی غرض سے اکیڈمی کی سرگرمیوں کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں تک وسعت دی جائیگی اور اس سلسلے کی شروعات آیندہ جولائی میں ٹیگور ھال سرینگر میں دو روزہ ادبی و ثقافتی کانفرنس سے ہوگی۔۲:کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے ادبائ، شعراء اور خاص کر گوجری کی تخلیقی سرگرمیوں سیجڑنے والے نوجوانوں کی بالمشافہ رہمنائی و ترغیب کو یقینی بنانے کے لئے اکیڈمی کے صدر دفتر سرینگر میں کم از کم اسسٹنٹ ایڈیٹر کی سطح کے آفیسر کی خدمات میسر رکھی جائیں گی۔۳: اکیڈمی کے گوجری شعبے کی تازہ مطبوعات بھی تخلیق کاروں کو مہیا کی جائیں گی۔۴: گوجری کے رسم الخط کی مخصوص ضرورریات کے مطابق اس کے لئے سافٹ ویئر تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ جدید دور کی تکنیک سے استفادہ کرتے ہوئے کمپیوٹر کے ذریعے کمپوزنگ میں یکسانیت اور آسانی ممکن بن سکے۔۵: ای-پلیٹ فارم کے ذریعے گوجری کے تخلیقی مواد کو محفوظ و عام کیا جائیگا۔۶: گجر قوم و گوجری زبان سے متعلق انسائیکلوپیڈیا کا پروجیکٹ شروع کرنی کے لئے تحت ضوابط کارورائی عمل میں لائی جائے گی۔میٹنگ کا اختتام وفد کی طرف سے حسب توقع ردعمل کے لیے اکیڈیمی کے سیکریٹری صاحب کے تئیں اظہار تشکر سے ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا