ممبئی//نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول شاپنگ مال میں چلتے چلتے اچانک گر پڑیں ان کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکاراو¿ں اور ماڈلز کی ریمپ پر واک کے دوران یاہائی ہیل پہن کر چلنے کے دوران گرنے کی ویڈیو اکثر منظر عام پر ا?تی رہتی ہیں اور سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہوجاتی ہیں، شائقین بھی ان ویڈیو کو دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔ بھارتی اداکارہ کشمیرا شاہ، سلمان خان کی بہن ارپیتا خان سمیت متعدد اداکارائیں یاتو ریمپ پر واک کے دوران یا پھر اونچی ایڑی کے جوتے پہننے کی وجہ سے گر چکی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق بھی اڑایاگیا تھا اور اب اداکارہ کاجول بھی اسی فہرست میں شامل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں اداکارہ کاجول چلتے چلتے اچانک گرپڑیں، یہ ویڈیو دراصل ایک شاپنگ مال کی ہے جہاں کاجول کسی ایونٹ میں شرکت کرنے کی غرض سے گئی تھیں۔ کاجول کے ساتھ یہ حادثہ اتنی اچانک پیش آیا کہ ان کے ساتھ چلتے ہوئے سیکیورٹی گارڈز بھی انہیں گرنے سے بچا نہ سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی ریمپ پر واک کرتے ہوئے اچانک گرپڑی تھیں، تاہم اداکارہ گرنے پر شرمندگی کااظہار کرنے کے بجائےخوداعتمادی سے اٹھیں اوردوبارہ ریمپ پر واک کرنی شروع کردی۔