ادارہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ راجوپٹی کے دو طلباء کی تکمیل حفظ قرآن کریم کے موقع سےدعائیہ تقریب

0
0

سیتامڑھی://شہر کے قلب میں واقع راجوپٹی کا معروف و محبوب دینی تعلیمی و تربیتی ادارہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میں تکمیل حفظ قرآن کریم کے مبارک و مسعود موقع پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب کا باضابطہ آغاز طلبہ ادارہ ہذا عزیزم حافظ محمد ثمیر ابن محمد بشیر کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا
جبکہ عزیزم محمد ارمان سلمہ نے اپنی خوبصورت اور مترنم آواز میں نعت پاک کا گلدستہ پیش کیا اس کے بعد حافظ قرآن ہونے والے محمد ثمیرابن محمدبشیر اور محمد حسان ابن محمد ناظر حسین کو شعبہ حفظ کے استاذ محترم جناب حافظ محمد سہیل اختر منانی صاحب نے دو خوش نصیب طالب علموں کی آخری تین سورتوں کو سن کر حفظ قرآن کریم کی تکمیل فرمائی
اخیر میں بانی و ناظم محترم جناب محمد شعیب ربانی غفرلہ نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی ادارے کو جند سال پہلے وسائل کی قلّت اور مسائل کے ہجوم کے ساتھ شروع کیا تھا آج یہ ادارہ سرسبز و شادارب ایک بڑا اور ثمر آور درخت بن چکا ہے آج ان طلبہ عزیز کو کامیابی کی جانب گامزن ہوتے دیکھ کر بڑی خوشی حاصل ہورہی ہے
اسی کے ساتھ یہاں کے تمام عملہ مبارکباد کے مستحق ہیں خصوصاً شعبہ حفظ کے استاذ اور ان کے والدین بھی کہ جس آمانت کو ادارہ ہذا کی تشفی بخش تعلیم و تربیت کو دیکھ کر ادارے کے سپرد کیا تھا آج الحمد اللہ اس میں بھر کامیابی حاصل ہوئی ۔۔۔۔
تکمیل حفظ قرآن کریم کی تقریب کا اختتام محترم جناب حضرت ناظم صاحب بانی ادارہ ہذا کی پرسوز دعاؤں پر ہوئی –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا