ادارہ اسلامیہ فاطمۃ الزہرا ایجوکیشنل ٹرسٹ میں براہ راست ایک اہم میٹنگ کا انعقاد

0
0

گرمی کی چھٹیاں ختم ہونے پر تعلیمی نظام کا لیا گیا جائزہ
ایم شفیع رضوی
جموں؍؍ادارہ اسلامیہ فاطمۃ الزہرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ رگوڑا جموں میں زیر صدارت ادارہ ہذا کے بانی و سرپرست اعلی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری براہ راست ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔اس میں انتظامیہ کمیٹی کے لگ بھگ تمام ممبران نے شرکت فرمائی ۔میٹنگ میں گرمیوں کی چھٹیاں جو 31 جولائی کو ختم ہونے کے بعد دوبارہ تعلیم شروع کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ یکم اگست 2023 سے دوبارہ تعلیمی سال شروع کیا جا رہا ہے ۔ادارہ میں پڑھنے والی سبھی طالبات سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد ادارے میں حاضر ہو جائیں تاکہ اچھی طریقے سے ایک ہی ساتھ سبھی طالبات کی کلاسیں بٹھائی جا سکیں اور تعلیمی نظام کو خوش اسلوبی کے ساتھ شروع کیا جا سکے ۔واضح ہو کے ادارہ اسلامیہ فاطمۃ الزہرا ایجوکیشنل ٹرسٹ نے پچھلے دس پندرہ سالوں سے قوم و ملت کی بچیوں کو دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر، کڑھائی ،سلائی وغیرہ کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے ۔ادارے کا مشن یہ ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچیوں کڑھائی اور سلائی کا کام بھی سکھایا جائے اور ان کی تربیت کی جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے روزگار کے مواقع خود پیدا کر سکیں تاکہ انہیں کسی دوسرے کا محتاج نہ ہونا پڑے ادارہ ہذا میں تقریبا سو کے قریب طالبات اس وقت تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا