مستحقین کا محکمہ کے تئیں اظہار تشکر
اکرم ملک
بھلیسہ // گندو بھلیسہ کے اخیار پور جکیاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جسمانی طور معزور لوگوں میں بیساکھیاں وہیل چیئر تقسیم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گندو بھلیسہ کے علاقہ اخیار پور جکیاس میں محکمہ سوشل ولفیئر کی جانب سے تحصیل سوشل ویلفیئر افسر گندو توصیف احمد زرگر کی نگرانی میں جسمانی طور معزور لوگوں میں چھڑیاں اور تین پہیا والی کرسیاں تقسیم کی۔اس دوران علاقہ کے قریب چودہ پندرہ لوگوں نے شرکت کر کے محکمہ ھذاہ کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔جن میں غلام حسین گنائی نثار حسین عبدالرشید بشیر احمد خیر محمد ارشاد احمد علم دین علی حسین نور بیبی علم دین گندو محمد شفی رضیہ بیگم پورنہ دیوی قابل زکر ہیں۔اس دوران تحصیل سوشل ولفیئر افسر توصیف احمد زگر نے مقامی لوگوں کو دیگر کئی اسکیموں کے بارے میں جنکاری فراہم کی اور سماجی کارکن اشتاق احمد وانی بھی موجود تھے۔