ممبئی، // بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی آنے والی فلم ‘میدان’ کا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔
فلم ‘میدان’ فٹ بال کوچ سید عبدالرحمان کی زندگی پر مبنی ہے۔ امت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن نے سید عبدالرحیم کا کردار ادا کیا ہے، جو 1952 سے 1962 تک ہندوستانی فٹ بال کوچ رہے تھے۔ انہیں جدید ہندوستانی فٹ بال کا معمار بھی کہا جاتا ہے۔ فلم ‘میدان’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
اجے دیوگن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم ’میدان‘ کے ایک نئے پوسٹر کے ساتھ ٹریلیر ریلیز کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا -دل ایک، سماج ایک، سوچ ایک۔ دیکھئے ایس۔ اے۔ رحیم اور ان کی ٹیم انڈیا کی ان کہی کہانی۔ میدان کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہندوستانی ٹیم کے کوچ عبدالرحیم نے فٹ بال کے کھیل میں تاریخ رقم کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کیا۔ ٹریلر بھی اسی طرح کے ڈائیلاگ سے شروع ہوتا ہے، جو ایک ناممکن کام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ پریہ منی کوچ بننے والے اجے دیوگن سے کہتی ہے ویسے پورے ہندوستان میں کسی کو نہیں لگتا ہے کہ ہم جیتیں گے لیکن آپ کو لگتا ہے۔ اس کے بعد، کوچ اور ان کی ٹیم پورے ٹریلر میں جدوجہد اور محنت کرتی نظر آتی ہے۔
فلم ‘میدان’ میں اجے دیوگن کے علاوہ پریہ منی، ردرنیل گھوش اور گجراج راؤ بھی ہیں۔ بونی کپور، آکاش چاولہ، ارونا جوئے سینگپتا اور زی اسٹوڈیو کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 10 اپریل کو عید 2024 کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔