نئی دہلی، 06 اکتوبر (یو این آئی) فٹ ویئر برانڈ والکارو نے آج بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ تہوار کے موسم کے لیے مردوں، خواتین اور بچوں کے لیے 200 سے زائد ڈیزائن لانچ کیے گئے ہیں۔ اب اجے دیوگن کمپنی کے پروموشن میں نظر آئیں گے۔
والکارو انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر وی کے سی نوشاد نے کہاکہ "ہم اداکار اجے دیوگن کو اپنے نئے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پا کر بہت خوش ہیں۔ یہ شراکت داری ہمیں مختلف حصوں میں صارفین سے جڑنے اور شمالی اور مغربی ہندوستان کے بازاروں میں خاص طور پر ٹائر 2 اور 3 شہروں میں اپنے برانڈ کی موجودگی کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گی۔