اجول بھارت،اجول بھویشیہ @2047۔۔۔مگر

0
0

پونچھ کے سہڑی چوہانہ کے وارڈ نمبر سات میں اب بھی کھمبے اور تار دستیاب نہیں!!!
ماجد چوہدری
پونچھ//اس وقت جموں وکشمیر میں اجول بھارت،اجول بھویشیہ @2047اور ڈیجیٹل ہفتے کی تقاریب بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہیں کہ جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل خدمات میسر کی جا رہی ہیں۔جموں وکشمیر میں اپنی بجلی پیدہ کی جاتی ہے اور صارفین سے بجلی کے کرائے بھی وصول کئے جاتے ہیں۔ان ساری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سرحدی ضلع پونچھ کے گا?ں سہڑی چوہانہ کے وارڈ نمبر سات کے لوگوں کو متعلقہ محکمہ بجلی کےلئے کھمبے فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے جہاں مقامی لوگوں نے اپنے گھر روشن کرنے کیلئے سرسبز درختوں پر تاریں باندھی ہوئی ہیں جو کھلئے عام موت کی دعوت دے رہی ہیں۔ذرا سی ہوا چلنے پر یہ تاریں آپس میں ٹکرا سکتی ہیں اور کوئی بھی جانی نقصان ہو سکتا ہے۔مقامی خلیل حسین نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے متعلقہ محکمہ کو اس سلسلے میں آگا ہ بھی کیا لیکن ہم آج بھی بجلی انہی درختوں سے باندھی تاروں کے ذریعے حاصل کر رہے ہیں اور معقول کرایہ بھی ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے اس سلسلے میں جموں و کشمیر کے ایل جی اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ سے اس ضمن میں پوچھ تاچھ کی جائے اس سے قبل کہ یہاں کوئی جانی نقصان ہو جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا