اجودھیا://اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ہی اجودھیا دھام میں تاریخی سیاحت مقامات کا بھی فروغ دیا جارہا ہے۔
ڈی ایم نتیش کمار نے آج یہاں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اجودھیا دھام کو عالمی سطح پر مذہبی اور سیاحتی شہر کے طور پر فروغ اور قائم کرنے کے پیش نظر اجودھیا دھام کی چوطرفہ ترقی جاری ہے۔ اجودھیا دھام میں رام مند تعمیر کے ساتھ ہی دھام میں واقع مختلف تاریخی و قدیم خانقاہوں، مندروں، مقامات، عمارتوں، تالابوں وغیرہ کو ان کے قدیم طرز تعمیر سے مزین کرنے کا کام مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایودھیا اور اس کے آس پاس مختلف افسانوی اور تاریخی تالابوں، خانقاہوں، مندروں، آشرموں اور سیاحتی مقامات کو تیار اور تعمیر کیا جا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اتر پردیش اسٹیٹ ٹورازم کارپوریشن نے ایودھیا ضلع میں 37 مذہبی مقامات کے پھساڈ ٹریٹمنٹ بنیادی سہولیات کے لئے ترقی و تعمیر کام کے لئے 68.80 کروڑ روپئے کے اخراجات سے عمارت، و آرٹ تحفظ کے کام کے ساتھ ساتھ پینٹنگ اور لائٹنگ کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی سہولیات ، تعمیر و ترقی و تزئین کاری، ترقی/تعمیر کا کام
ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ دیگر مقامات پر بھی کوآرڈینیشن قائم کرتے ہوئے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کام جلد شروع کریں اور دسمبر 2023 تک تمام کام کو اسیسمنٹ کے تصریحات کے مطابق معیاری طریقے سے مکمل کریں۔