اجمیر، 20 اگست (یو این آئی) تقریباً 32 سال بعد راجستھان کے اجمیر میں 1992 کے مشہور بلیک میل سکینڈل کیس کے باقی چھ ملزمان کو منگل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
خصوصی POCSO عدالت نمبر دو نے اس معاملے میں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزمان پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیے ہیں۔ جرمانہ کی رقم کو متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 1992 میں پیش آنے والے اس معاملے میں نو ملزمان کو پہلے ہی عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔ اس معاملے میں ایک ملزم ابھی تک مفرور ہے۔