اتل ڈلو کی چیف سیکریٹری تقرری پر الحاج محمد فرید پھامبڑا نے مبارکباد پیش کی

0
0

ایم شفیع رضوی
سانبہ؍؍ گجربکروال قبیلہ سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما الحاج محمد فرید پھامبڑا نے جموں کشمیر میں اتل ڈلو کو بطور چیف سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نہایت ہی سنجیدہ اور ایمان دار افسر ہیں ہم موصوف اتل ڈلو کا استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی میں ان کی سر برائی میں مزید اضافہ ہو گا جموں کشمیر تعمیر اور ترقی کے جو کام رکھے ہوئے ہیں انہیں بھی جلد شروع کیے جانے کی توقع رکھتے ہیں الحاج محمد فرید نے مزید کہا کہ ہم یہ امید کرتے ہیں کہ موصوف کی سربراہی میں جموں و کشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کے لیے کوئی لاہ عمل طے کیا جائے گا کسی بڑے پروجیکٹ کو شروع کیا جائے گا جس کی وجہ سے جموں کشمیر کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار مہیا ہو پائے گا الحاج محمد فرید پھامبڑا نے کہا کہ ہم چیف سیکریٹری صاحب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا