اتراکھنڈ اسمبلی میں یو سی سی بل منظور

0
0
لازوال ڈیسک
دہرادونملک کے پہلے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) بل کو بدھ کے روز اتراکھنڈ اسمبلی میں صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔قائد ایوان پشکر سنگھ دھامی نے یو سی سی پر اپنے خطاب کے بعد اسپیکر ریتو بھوشن سے اس بل کو منظور کرنے کی اپیل کی۔ اسپیکر نے اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے اور ایک ماہ کے اندر ایوان میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی اپوزیشن کی تجویز پر ایوان سے رضامندی طلب کی۔ مگر چونکہ زیادہ تر اراکین نے اس تجویز کے خلاف اظہار کیا،
اس لیے یو سی سی بل کو منظور کر لیا گیا۔
یو سی سی بل کے اکثریت سے منظور ہونے کے بعد، پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر پریم چند اگروال نے ریاستی مظاہرین اور ان کے لواحقین کو سرکاری خدمات میں دس فیصد افقی ریزرویشن دینے سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کی ترمیم شدہ ہدایات والے بل کو
منظور کرنے کی اجازت مانگی۔ جسے تمام ممبران نے متفقہ طور پر قبول کر لیا۔
اس کے بعد، ڈاکٹر اگروال نے ایوان کی جانب سے اجودھیا میں رام جنم بھومی کے مقام پر پران پرتشٹھا کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اجازت طلب کی۔ جس پر اسپیکر نے تمام ارکان سے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ اس کے بعد اسمبلی اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا