جے کے این ایس
سرینگر؍؍سیکورٹی ایجنسیوں نے وادی میں سرگرم 21عسکریت پسندوں کی ہٹ لسٹ منظر عام پر لا کر انہیں مار گرانے کے تمام تیاریوں کو آخری شکل دی ہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کو مار گرانے کیلئے این ایس جی کمانڈوز کی بھی خدمات حاصل کی جائے گی۔ جے کے این ایس کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے وادی میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کے بیچ سیکورٹی ایجنسیوں نے 21سرگرم عسکری کمانڈروں کی ہٹ لسٹ تیار کی ہے۔ دفاعی ذرائع نے اس سلسلے میں بتایا کہ گیارہ حزب المجاہدین ، سات لشکر طیبہ ، دو جیش محمد جبکہ ایک انصار الغزوت الہند سے وابستہ ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق سرگرم عسکریت پسندوں کی شناخت محمد اشرف خان عرف اشرف مولوی ساکنہ کوکر ناگ جو سال 2016سے سرگرم ہے ، الطاف ڈار عرف الطاف کاچرو ساکنہ آوورہ کولگام حزب ڈویژن کمانڈر جنوبی کشمیر سال 2016سے سرگرم ہے۔ محمد عباس شیخ ساسکنہ کیموہ کولگام مارچ 2015میں عسکری تنظیم مٰں شمولیت اختیار کی ۔ عمر مجید گنائی ساکنہ سوچ کولگام سال 2015میں بندوق کو گلے لگایا۔ سیف ال ﷲ میر ساکنہ ملنگ پورہ پلوامہ اکتوبر 2014سے سرگرم ، زینت السلام ساکنہ سوگن شوپیاں سال 2015سے عسکری تنظیم کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ ریاض نائیکو ساکنہ اونتی پورہ سال 2012سے سرگرم اور حزب کا آپریشنل کمانڈر کشمیر ہے۔ لطیف ڈار عرف ہارون ساکنہ ڈوگری پورہ اونتی پورہ سال 2014سے سرگرم، عمر فیاض لون ساکنہ ترال سال 2016سے سرگرم ، پی ایچ ڈی سکالر منان وا نی ال 2018سے سرگرم ہے۔ جنید اشرف صحرائی سال 2018سے سرگرم ہے۔ لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم سیکورٹی فورسز کو مطلوب کمانڈروں کی شناخت ابو قاسم ساکنہ پاکستان سال 2017سے وادی میں سرگرم ہے۔ ابو زرگام عرف محمد بھائی ساکنہ پاکستان سال 2015سے سرگرم ۔ آزاد احمد ملک عرف دادا ساکنہ ملک پورہ بجبہاڑہ سال 2016سے سرگرم، شکور احمد ڈار ساکنہ تینگ پورہ کولگام سال 2016سے سرگرم ہے۔ محمد نوید جھاٹ ساکنہ پاکستان سال 2012سے وادی میں سرگرم ہے۔ ریاض احمد ڈار ساکنہ ستھر گام پلوامہ جولائی 2015سے سرگرم ہے۔ مشتاق احمد میر ساکنہ چیک چھولان شوپیاں سال 2014سے عسکری تنظیم کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ جیش سے وابستہ جنگجوئوں کی شناخت زاہد احمد وانی ساکنہ کریم آباد پلوامہ سال 2017سے سرگرم ، مدثر احمد خان ساکنہ اونتی پورہ سال 2018سے سرگرم ہے۔ انصار الغزوت الہند کے سربراہ زاکر رشید بٹ عرف ذاکر موسی ساکنہ ترال سال 2013سے سرگرم ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مرکزی حکومت نے سرگرم عسکری کمانڈروں کو مار گرانے کے احکامات صادر کئے ہیں اور اس سلسلے میں این ایس جی کمانڈوز کو بھی تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کے احکامات صاد رکئے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کومار گرا کر پُر امن طریقے سے الیکشن کرانے کی راہ ہموار ہو سکے۔