ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ائرٹیل نیٹ ورک کی لائیو اسٹریمنگ بہترین ہے: رپورٹ
یو این ائی
نئی دہلی ؍؍ ائرٹیل نے اوپن سگنل کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں خاص طور پر 5جی نیٹ ورک پر وائس ایپس کے ساتھ موبائل لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کا بہترین تجربہ فراہم کیا ہے۔اوپن سگنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ائرٹیل کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے ہندوستان کے 40 بڑے شہروں میں موبائل لائیو ویڈیو اسٹریمنگ اور 5 جی لائیو ویڈیو کے تجربے کے لحاظ سے ایئرٹیل کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔ریلیز کے مطابق اسٹیڈیم میں موبائل کی رفتار کے حوالے سے ایئرٹیل کی کل ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 30.5 ایم بی پی ایس تھی، جب کہ اس کی 5 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 274.5 ایم بی پی ایس تھی۔ ریلیز کے مطابق ائرٹیل نے بالترتیب 6.6 ایم بی پی ایس اور 26.3 ایم بی پی ایس کے ساتھ مجموعی طور پر اور 5جی اپ لوڈ کی رفتار میں بہترین تجربہ فراہم کیا۔اوپن سگنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی ائرٹیل کی نیٹ ورک سروسز استعمال کرنے والے لوگ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ائی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے اسٹیڈیموں میں نیٹ ورک کے بہترین تجربے اور اپ لوڈ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ریلیز میں کہا گیا کہ ائرٹیل بھارت کے 40 بڑے شہروں میں آبادی کے لحاظ سے لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے مجموعی تجربے میں سب سے آگے ہے۔اوپن سگنل نے یکم مارچ سے 28 اگست تک ڈیٹا کے نمونے جمع کیے اور تجزیہ میں اسٹیڈیم کے 1000 میٹر کے اندر سے لیا گیا ڈیٹا شامل ہے۔