آیوش میں اختراعات اور ٹیکنالوجی کے امکانات پر غور کیا جائے گا

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍آیورویدک سائنس کی سینٹرل ریسرچ کونسل آیوش میں اختراعات اور ٹکنالوجی پر غور کرنے کے لئے منگل کو ‘پر گتی-2024’ پروگرام کا انعقاد کرے گی جس میں ملک بھر سے نامور ماہرین اور اسکالرز شرکت کریں گے۔
مرکزی آیوش وزارت نے پیر کو یہاں کہا کہ آیورویدک سائنس میں تحقیق کی مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس) 28 مئی کو "ڈرگ ریسرچ ان میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجیکل انوویشن (پرگتی-2024)” پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ پروگرام تحقیق کے مواقع تلاش کرنے اور سی سی آر اے ایس اور آیورویدک ادویات کی صنعت کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس پروگرام میں ملک کی 35 فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ہمالیہ، امامی، بیدیا ناتھ، ڈابر، آئی ایم پی سی ایل، آریہ ویدیا شالا، اوشدھی اور آئی ایم پی سی او پی ایس جیسی مشہور کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی اس میں حصہ لیں گے۔
اس پروگرام کا افتتاح آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا کریں گے۔ اس کے علاوہ وزارت آیوش کی جوائنٹ سکریٹری کویتا گرگ اور مشیر ڈاکٹر کستوبھ اپادھیائے بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔یہ پروگرام تحقیق پر مبنی، معیاری، محفوظ اور موثر آیوروید مصنوعات کی اہمیت پر زور دے گا۔ اس کا مقصد آیوروید کے فارمولیشنوں اور تکنیکی اختراعات کی تخلیق سے وابستہ محققین اور صنعتی شراکت داروں کو شامل کرکے ادویات اور آلات کے فروغ میں آیوروید کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے۔پروگرام میں چار خصوصی تکنیکی سیشن شامل ہیں۔ جس میں 35 مصنوعات اور آلات کی پیشکشیں شامل ہیں۔ ملک بھر میں پانچ سی سی آر اے ایس لیبارٹریز اور 25 اسپتال خدمات کی نمائش بھی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا