لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن ٹرسٹ یونٹ کشتواڑ نے الہلال ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کشتواڑ، امندیپ ہسپتال امرتسر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ سوسائٹی کشتواڑ کے اشتراک سے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں جاری آیوشمان بھاوا کے ساتھ ایک قابل تعریف مفت میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا۔ وہیںسی ایم او کشتواڑ، محمد یعقوب میر نے کیمپ کا افتتاح کیا جس میں ڈاکٹر یودویر سنگھ کوتوال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ، اور بزرگ شہریوں کی موجودگی کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پرامندیپ ہسپتال کے ماہر آرتھوپیڈک، نیورو، پلاسٹک اور کاسمیٹک اور ای این ٹی ماہرین نے مفت معائنہ، اسکریننگ اور ادویات تقسیم کیں۔وہیںکیمپ میں مجموعی طور پر 1145 مریضوں نے شرکت کی جن میں نیورولوجی (270)، آرتھوپیڈکس (550)، ای این ٹی (240) اور پلاسٹک اور کاسمیٹک (85) میں خصوصی نگہداشت شامل ہے۔اس دوران جاوید اقبال کریپاک ڈویژنل کوآرڈینیٹر جے اینڈ کے یتیم فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے کیمپ کے مقصد پر روشنی ڈالی۔دریںا ثناء ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل سٹاف، جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ممبران نے الہلال ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے عملے اور طلباء کی لگن کو ضلع انتظامیہ کشتواڑ اور شہریوں نے سراہا۔