آیوشمان بھارت مہم کے تحت بجرنی میں صفائی مہم

0
0

صحت سے متعلق آگاہی کیمپ کا انعقاد
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ //جاری آیوشمان بھارت مہم کے ایک حصے کے طور پر اور صفائی کے عالمگیر کوریج کو حاصل کرنے کے لیے سوچھ بھارت ابھیان کے جشن کو منانے کے لیے، آج بجرنی (بلاک گھاٹ) مقامی گورنمنٹ ہائی سکول میں کے عملے کے ذریعہ صحت سے متعلق بیداری پروگرام اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ وہیںبلاک میڈیکل آفیسر گھاٹ ڈاکٹر اب غفور احمد کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ہیلتھ سٹاف کے علاوہ ا سکول اسٹاف کے طلباء اور علاقہ کے سرکردہ عوام نے شرکت کی۔وہیںسوچھتا بھارت ابھیان کے ساتھ ساتھ، شرکاء کو گورنمنٹ آف انڈیا کی طرف سے جاری آیوشمان بھا رت مہم کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہیں مختلف اسکیموں کے بار میں بھی بتایا گیا ۔وہیں صحت اور حفظان صحت وغیرہ کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔اس کے علاوہ ایچ ڈبلیو سی سب سنٹر بجرنی میں بھی سیوا پکھواڑا صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد علاقے کو صاف ستھرا اور سرسبز رکھنے کے لیے عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا تھا اور اس کے علاوہ انہیں گورنمنٹ آف انڈیا کی طرف سے چلائی جانے والی مختلف صحت کی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا