اُف ! منی پور کے یہ جو حالات ہیں
باعثِ رنج و غم وجہِ صدمات ہیں
ظُلم و بربریت کی اِنتہا دیکھئے
جو منی پور میں ہو رہا دیکھئے
راکھ کا ڈھیر کِتنے مکاں ہو گئے
اشک و خوں سے لِکھی داستاں ہو گئے
کِتنے ہی موت کے گھاٹ اُتارے گئے
نام پر دھرم مذہب کے مارے گئے
عورتیں عُریاں کر کے گھُمائی گئیں
روندی کُچلی گئیں اور ستائی گئیں
واقعات ایسے بھی پیش آئے کئی
اِن کی عِصمت سرِ عام لُوٹی گئی
شور و شر اور دہشت گری ہر ظرف
قتلِ عام اور غارت گری ہر طرف
ہر طرف رقص کرتی ہے حیوانیت
خون کے آنسو روتی ہے انسانیت
ہو رہی جگ ہنسائی منی پور پر
کوئی تو دے سفائی منی پور پر
ہے جو نسلی تشدُّد منی پور میں
حل نہیں کیا کوئی اِس کا دستور میں
کیوں نہیں رُکتے دنگے منی پور میں
امن قائم ہو کیسے منی پور میں
ذہن و دِل میں جو سب کے سوالات ہیں
کیوں نہیں مِلتے اِن کے جوابات ہیں
حیف ! صد حیف !! خاموش سرکار ہے
بسترِ مرگ پر جیسے بیمار ہے
٭٭٭
نیاز جَیراجپُوری
Neyaz Jairajpuri
67, Jalandhari , Azamgarh – 276001 ( U.P.) India
Mobile: +91 9935751213 / 9452505605
Email: [email protected]