ہزاروں فرزندان توحید ورسالت کی نماز جنازہ میں شرکت، آبائی گاؤں سلواہ مینڈھر اشک بار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک
منظورحسین قادری
پونچھ؍؍ مینڈھر سلواہ بکروال خاندان کی معروف وممتاز شخصیت الحاج نظام الدین المعروف حاجی جامعہ مختصر علالت کے بعد جموں ہسپتال میں اچانک حرکت قلب بند ہونے کے باعث داعی اجل کو لبیک کہہ گئے اور متعلقین و محبین کو داغ مفارقت دے گئے تاہم اس سانحہ ارتحال کی خبر پھیلتے ہی ضلع بھر سے لوگ آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے مسکن خاص جائے نشیمن سلواہ پہنچے جہاں ہزاروں فرزندان توحید ورسالت نے نماز جنازہ میں شرکت کی علمائئے کرام نے مرحوم کو خوش اخلاق ہمدرد معاملہ فہم جرائت مند دیانتدار منکسرالمزاج بزرگاندین کا ارادت مند قراردیا اور اعتراف کیا کہ متمول صاحب جائیدادواملاک ہونے کے باوجود تقویٰ وطہارت صوم وصلوٰۃ دین دار شخص تھے بعد نماز مولانا عبدالقیوم نعیمی قاری منظور حسین قاری مولانا ریاض القادری مولوی عبدالرحمن مکھنا چوہدری اکبر حسین چوہدری مختار احمد چوہدری معروف احمد چوہدری محمد آمین نے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی اس موقع پر ڈی ڈی سی باجی محمد فاروق نقشبندی باجی امتیاز احمد نقشبندی ڈی ڈی سی وائس چیرمین اشفاق احمد ریٹائرڈ ڈی وائی ایس پی محمد رفیق سابق ایم ایل سی رحم داد سرپنچ شوکت حسین سرپنچ عبدالمجید سرپنچ محمد یوسف سرپنچ مشتاق احمد سرپنچ الطاف جٹ لمبردار محمدتاج ریٹائرڈ کیپٹن محمد رزاق ریٹائرڈ محمد صدیق ریٹائرڈ ماسٹر عبدالرزاق ریٹائرڈ زید ای او عبدالرزاق ریٹائرڈ ایس ایس پی محمد رزاق خان بھی موجودتھے۔