آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر کار۔بس کی ٹکر،06 کی موت،46زخمی

0
0

اٹاوہ:04اگست(یواین آئی)اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے اسراہار علاقے میں سنگ میل 129 پر آگرہ۔ لکھنؤ ایکسپریس وے پر ڈبل ڈیکر بس کی کار سے ہوئی زورد ار ٹکر میں 6افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 45 شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سڑک حادثے میں سبھی زخمیوں کو اٹاوہ کے ضلع انتظامیہ اور ڈاکٹر کو ہدایت دی ہے کہ وہ سبھی زخمیوں کو بہتر سے بہتر علاج فراہم کریں۔
اٹاوہ کے سینئر ایس پی سنجے کمار نے اتوار کو بتایا کہ دیر رات تقریبا ایک بجے ہوئے اس حادثے کے بارے میں جانکاری سامنے آئی ہے کہ امیٹھی سے نئی دہلی جارہی ڈبل ڈیکر بس دوسری سمت سے آرہی بے قابو کار سے ٹکرا گئی جس میں بس اور کار میں سوار 6افراد کی موت ہوگئی۔
ڈبل ڈیکر بس میں سوار تین افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ کار میں سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم سبھی کا علاج کرنے میں مصروف ہے۔ حادثے کی شکار بس میں تقریبا 80افراد سوار تھے۔
ڈبل ڈیکر بس کی جس کار سے ٹکر ہوئی ہے وہ کار راجستھان کے بالا جی سے درشن کر کے لوٹ رہی تھی۔ کار کو قنوج کے تال گرام پر اترناتھا لیکن اس سے پہلے کار ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے کار بے قابو ہوکر دوسری سمت میں ریلنگ توڑتے ہوئے بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد بس تقریبا 50فٹ گہرے کھیت میں گر گئی۔
حادثے میں قنوج کے تال گرام باشندہ 24سال کے پردھوم، 25 سال کے مونو اور اس کی ماں چندا دیوی کی موت ہوگئی ہے جب کہ ڈبل ڈیکر بس میں سوار 50سال کے اوم پرکاش باشندہ بھرسریا کھیری، ضلع لکھیم پور کھیری اور دو دیگر افراد کی موت ہوگئی۔ مہلوکین میں دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئےبھیج دی گئی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا