ونیش کا جذبہ کسی بھی تمغے سے زیادہ چمکدار ہے: نیتا امبانی
لازوال ڈیسک
ممبئی؍؍ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس میں قدرے زیادہ وزن کی وجہ سے 50 کلوگرام کیٹیگری سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جذبہ کبھی بھی کسی تمغے سے زیادہ چمکدار ہے۔مسز امبانی نے کہا، ’’آج پوری قوم ونیش کے درد اور دل دکھنے میں شریک ہے۔ وہ ایک چیمپیئن فائٹر ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ مزید مضبوط ہو کر واپس آئیں گی‘‘۔
انہوں نے بار بار دکھایا ہے کہ ان کی طاقت نہ صرف ان کی ناقابل یقین فتوحات میں ہے بلکہ مشکلات سے ابھرنے کی صلاحیت میں بھی ہے۔ ونیش، آپ آنے والی نسلوں کے لیے ایک تحریک ہیں، خاص طور پر نوجوان لڑکیوں اور ان کے والدین کے لیے جو انھیں اپنے خوابوں اور استقامت کی طاقت دکھاتی ہے۔ آپ کا جذبہ کسی بھی تمغے سے زیادہ چمکدار ہے۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔”