ہندوستانی ریلوے کے حفاظتی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا،پندرہ روزہ حفاظتی ایکشن پلان اور اس کا باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍سنیچرکے روز ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقدہواجس میں وزارت ریلوے کے بورڈ ممبران، زونل افسران، ڈویژنل افسران اور آر ڈی ایس او موجود تھے۔اس اجلاس میں سیکیورٹی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں حفاظتی مسئلہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، ریلوے وزیر نے حفاظت کے مختلف پہلوؤں جیسے خودکار سگنلنگ، عملے کے طویل اوقات کار، یارڈ کی جدید کاری اور یارڈ کے بنیادی ڈھانچے، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنز میں حفاظت کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی قابل قبول نہیں ہے۔ تمام قائم کردہ قوانین کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان پر عمل کرنا یقینی بنایا جائے۔مزید، انہوں نے پندرہ روزہ حفاظتی ایکشن پلان اور اس کا باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت کی۔