لازوال ڈیسک
جموںکرائم برانچ نے جموں ہائی کورٹ میں آصفہ بانو عصمت ریزی کے سلسلے میں ”اسٹیٹس رپورٹ “ داخل کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے کیس کو جلد مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں۔ کرائم برانچ نے جموں ہائی کورٹ میں آٹھ سالہ آصفہ بانو قتل اور عصمت ریزی کے سلسلے میں ”اسٹیٹس رپورت “ عدالت میں جمع کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیشی کے دوران کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہے اور کرائم برانچ نے کئی افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ کرائم برانچ کے مطابق معاملے کو جلد حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت14مارچ مقررکی ہے۔پولیس حکام نے رپورٹ کی تفصیلات عام نہیں کی ہیں۔