لازوال ڈیسک
پونچھ //اراکین کمیٹی زیارتِ شریف زیارت ڈوگراںتحصیل سرنکوٹ پونچھ نے جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ حسب سابق امسال بھی مورخہ 8اگست 2022ئ مطابق 24ساون2079بکرمی بروز سوموار حضرت سید پیر سید رفیق رحمتہ اللہ علیہ کا عرس مبارک بمقام زیارتِ شریف ڈوگراں پر تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ قبل ازیں بروز اتوار مورخہ 7 اگست2022ئشام سے ختم شریف کا اہتمام کیا جائے گا اور شب بر ذکر واذکار کی محفل کا انعقاد رہے گا۔تمام عقیدت مندوں سے گزارش ہے کہ ختم شریف اور عرس شریف میں شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں ۔