لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنل مزدور کانفرنس (این ایم سی) کے صدر سباش شاستری نے آج وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ آٹھویں پے کمیشن کا تقرر کریں، پرانی پنشن اسکیم کو بحال کریں اور ڈی اے کی 18 ماہ کی قسطوں کے بقایا جات جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اعلان پارلیمنٹ کے موجودہ خصوصی اجلاس میں کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2024 میں یہ اہم سیاسی مسائل ہوں گے۔یہاں این ایم سی کارکنوں کے اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاستری نے کہاکہ ساتویں پے کمیشن کو چھوڑ کر تمام پہلے پے کمیشن ہر دہائی کے تیسرے سال میں تشکیل دیے گئے تھے۔انہوں نے مزیدکہا آٹھویں تنخواہ کمیشن کی تشکیل کے لیے ایک نوٹیفکیشن وقت کی ضرورت ہے، جس کا اثر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے تقریباً ایک بنیادی ملازمین اور پنشنرز پر ہوگا۔