او بی سی طبقات کے مسائل پر کیا تبادلہ خیال، ایل جی انتظامیہ سے ازالے کا کیا زور دار مطالبہ
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍آل جموں و کشمیر بیکورڈ کلاسز طبقات ایس ٹی، ایس سی، او بی سی ویلفیئر فورم کی مشترکہ میٹنگ اقبال پارک میں زیرے صدارت غلام حْسین شیرگوجری کی قیادت میں منعقد ہوئی جس میں چیف ایڈیٹر پی آر نیوز کے قاضی طارق مہمان خوصی تھے ۔اس میٹنگ میں فورم کے عہدیداروں نے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے او بی سی طبقات کے مسائل کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ۔وہیں او بی سی طبقات کے زعماء نے مہمان خصوصی اور پی آر نیوز کے چیف ایڈیٹر قاضی طارق حبیب کے سامنے بیکورڈ کلاسزطبقات آبادی مسائل کو رکھا ۔اس موقع پرنظیر احمد تیلی نے کہا کے جموں و کشمیر میں پنچایتوں اور لوکل باڈیز میں ڈی ڈی سی ،بی ڈی سی کیلئے سرکار نے ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا تھا مگر آج تک زمینی سطح پر اس ریزرویشن کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ہے جس سے یہ طبقات آبادی بْری طرع سے اپنے حق حقوق سے محروم ہیں۔
وہیںمیٹنگ میں مقررین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے اندر جو نیا بیکورڈ کلاسز کمیشن بنایا جارہا ہے اْس کمیشن میں بیکورڈ کلاسزطبقاتسیچیئرمین اورممبرز کوفوری لیا جائے تا کہ وہ بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی کے لوگوں کی وہاں نمائندگی کر کے اس آبادی کو اپنے حق حقوق دلانے میں مدد کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے اندر بیکورڈ کلاسزطبقات آبادی کی فوری مردم شماری کروائی جائے تا کہ یہ لوگ بھی باقی طبقات آبادی کے برابر اپنے حق حقوق آبادی کے حساب سے حاصل کر سکیں ۔
اس موقع پربیکورڈ کالاسز ویلفیئر فورم کشمیر ڈویژن کے صدر غلام محمد شیرگوجری نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر میں منڈل کمیشن رپورٹ کے مطابق آج تک 27فیصد ریزرویشن لاگو نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پرجموں وکشمیر میں 27 فیصد ریزرویشن لاگو کر کے اس طبقات آبادی کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔اس موقع پرعبدل رشید آہنگر ،عبدالصمد گنائی ،گْلزار احمد ،بشیر احمد ،ثنااْللہ شیرگوجری ،محمد شفیع بھگت،غلام احمد حجام ،نظیر احمد ،عبدالمجید ،محمد اقبال آہنگر کے علاوہ کافی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔