اساتذہ کے در پیش مسائل پر ہوا تبادلہ خیال
ندیم اقبال کٹوچ
رام بن/آج یہاںسنیچر وار کے روز ہوٹل رائیس بس اسٹینڈ رام بن کے مقام پر آل جموں و کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم ضلع یونٹ رام بن کی ایک میٹنگ زیر صدارت ضلع صدرس±رجیت کٹوچ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں ضلع کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فورم کے درجنوں ممبران نے شرکت کی ۔تقریب میں فورم کے ریاستی صدر ونود شرما نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔جبکہ صوبائی صدر جموں راجیش جموال نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی۔ میٹنگ میں فورم کی درپیش مشکلات کو زیر بحث لایا گیا اور ان مشکلات کو کس طرح حل کیا جا سکتا ہے پر خوب بحث ہوئی فورم لیڈران کا کہنا تھا کہ سرکار کو چاہئے کہ جلد سے جلد ہمارے جائز مطالبات کو پ±ر کرے تاکہ آر ای ٹیز کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اس کے علاوہ فورم کے لیڈران کو ہدایات دی گئی کہ وہ ان مشکلات کا ازالہ کرنے میں اہم رول ادا کریں۔میٹنگ میں فورم کے ریاست نائب صدر گ±لزنیر ڈینگ ایوب نائک ہری لعل ناگ کے علاوہ کئی لوگ شامل تھے ۔اس دوران جاوید بالی نے رئیس بالی کے ہمراہ فورم میں شمولیت اختیار کی اور فورم لیڈران نے پھول مالائیں پہنا کر ان کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی شمولیت کو فورم کی ایک عظیم کامیابی قرار دیا۔