آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کا 45 واں سیمینارمنعقد

0
0

حیدرآباد،// یہاں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ، حیدرآباد کے زیر اہتمام تنظیم کا 45 واں یک روزہ نیشنل سیمینار بعنوان یونانی میڈیسن منعقد ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ کے قومی صدراورسابق ڈائرکٹر سنٹرل انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر یونانی پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد کہا کہ یہ تنظیم ہمیشہ یونانی کے فروغ کے لئے کام کرتی رہی ہے۔ جو بھی یونانی کے مسائل ہیں، اس کے حل کے لئے حکومت سے اپیل کی جائے گی اور انھوں نے تنظیم کی نمائندگی کرنے کابھی یقین دلایا۔نظامیہ طبی کالج، ین آر آئی یو یم یس ڈی کے ڈاکٹر اور پی جی اسکالروں نے بین الاقوامی سطح کے معلوماتی مقالے پیش کئے۔
اس سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر یونس افتخار منشی ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن فار اسکن ڈس آرڈر حیدرآباد، ڈاکٹر سید احمد خان قومی سیکریٹری جنرل، پروفیسر ڈاکٹر ناراین یس جادھو ممبر بورڈ آف ایتھکس اینڈ رجسٹریشن، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (NCISM) نئی دہلی، ڈاکٹر جے وسنت راؤ ایڈیشنل ڈائریکٹر یونانی محکمہ آیوش، مہمانان اعزازی پروفیسر ڈاکٹر یس جے بی بقاری پرنسپل نظامیہ طبی کالج حیدرآباد، پروفیسر ڈاکٹر احسن فاروقی قومی صدر اکیڈیمک ونگ اے آئی یو ٹی سی، ڈاکٹر محمد عطا اللہ شریف اور ڈاکٹر محمد شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر اور ڈاکٹر منہاج الدین خان صدر میڈیکل آفیسرس ونگ کے علاوہ ملک بھر کے ڈاکٹر اور حکیموں نے شرکت کی۔
اس سیمینار میں قومی نائب صدرڈاکٹر محمد عطا اللہ شریف، ریاستی صدر ڈاکٹر اے اے خان نے شرکت کی اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔اس پروگرام میں ایک سیشن اے بی ڈی یم اور ہیلتھ کیر پروفیشنل رجسٹریشن کا رکھا گیاتھا۔
اس موقع پر این سی آئی ایس ایم حکومت ہند کی جانب سے مفت میں بی یو یم یس اور بی اے یم یس ڈاکٹرس کا رجسٹریشن مفت میں کیا گیا۔اس سیمینار میں طب یونانی کی صورت حال کا قومی سطح پر جائزہ لیا گیا، خاص طور پر یونانی کی مخلوعہ جائدادوں پر تقررات، نئی ڈسپنسریوں کی منظوری، نارائن گوڑہ میں موجود سر نظامت جنگ 120 بستروں والے دواخانہ کی شروعات، ین آر یچ یم ڈاکٹرس کی خدمات کو مستقل کرنا جیسے مسئلوں پر گفتگو کی گئی۔
سیمینار میں تقریبا250 مندوبین جس میں یونانی ڈاکٹر، اطباء، حکماء، پی جی اسکالرس، ہاوز سرجنس اور یونانی فارماسیوٹیکلس، یونانی مینوفیکچررس نے شرکت کی، جن کو آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کی جانب سے شرکت کا سر ٹیفکٹ اور مومنٹوز دئے گئے تاکہ ان کی ہمت افزائی ہوسکے۔
اس سیمینار کو کامیاب بنانے میں پروفیسر احسن فاروقی نیشنل صد ر اکیڈمک ونگ، آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ اسٹیٹ حیدرآباد کے عہدہ دار اور اراکین ڈاکٹر محمد غلام احمد اقبال، ڈاکٹر اے اے خان ریاستی صدر، ریاستی معتمد محمد حکیم حسام الدین طلعت، ڈاکٹر محمد شفیق احمد ڈرگ انسپکٹر و صدر فارمیسی ونگ، ڈاکٹر فضل احمد، ڈاکٹر ذوالفقار علی عسکری، ڈاکٹر منہاج الدین خان صدر میڈیکل آفیسر ونگ، حکیم روحت گپتہ لالہ، نائب صدور ڈاکٹر سمیع الدین متین، ڈاکٹر محمد جہانگیر علی، خازن حکیم مرزا سفی اللہ بیگ ارسطو، ڈاکٹر محمد غفور احمد صدیقی، حکیم سید احمد علی، ڈاکٹر یم اے مجید، ڈاکٹر محمد عقیل احمد، ڈاکٹر امت النور طیبہ، ڈاکٹر سعدیہ، شاہانہ خان، حکیم انور، حکیم مرزا ثنا اللہ بیگ، ڈاکٹر سعداللہ خان، حکیم مرزا زاہد علی، حکیم شکیل، حکیم رحیم الدین شاہ، ڈاکٹر شاکر، حکیم قادری، حکیم جمیل، حکیم عبداللہ قبیب، ڈاکٹر عبدالرحمن، حکیم انور فارما، حکیم محمد الطاف حسین قادری کا بیش قیمت تعاون شامل رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا