ڈاکٹر قاضی رضی الدین احمد صوبائی صدر اور ڈاکٹر ایس کے ایل حمیدالدین جنرل سکریٹری مقرر
چنئی ، 5 اگست(یواین آئی) آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے تنظیم ہذا کی تمل ناڈو اکائی کی تشکیل نو کو منظوری دیتے ہوئے حسب ضابطہ ڈاکٹر ناصرالدین احمد کو سرپرست، ڈاکٹر قاضی رضی الدین احمد کو صوبائی صدر اور ڈاکٹر ایس کے ایل حمیدالدین کو جنرل سکریٹری کے طور پر نامزد کیا ہے۔
پروفیسر مشتاق احمد نے کہا کہ جنوبی ہند میں طب یونانی کی ترویج و ترقی کے لیے تلنگانہ اور کرناٹک اسٹیٹ کے بعد سب سے اہم ریاست ہے اور یہاں سے نہ صرف سری لنکا بلکہ مالدیپ وغیرہ ممالک میں بھی طب یونانی کا فروغ اور اشاعت کا کام آسان ہے۔
انہوں نے موجودہ ٹیم سے امید ظاہر کی ہے کہ یہ ٹیم طب یونانی کے فروغ میں سنجیدگی، لگن اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے دستور کے مطابق وفاداری سے کام کرے گی۔