لازوال ڈیسک
جموںآل انڈیا گوجر مہا سبھا کے قومی نائب صدر چوہدری بشیر احمد کھٹانہ نے خانہ بدوش گوجر بکروالوں کے حق میں حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے لئے گئے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے جموں میں منعقدہ ایک میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ خانہ بدوش جہاں جہاں بیٹھے ہیں انہیں ان جگہوں پہ بیٹھے رہنے کا نیا فرمان کافی اہمیت کا حامل ہے بشیر کھٹانہ نے کہا کہ یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ تھا جسے انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے بار بار مطالبہ کے طور پہ پیش کیا تھا اس سلسلہ میں مرکزی حکومت نے بھی ریاستی حکومت سے بات چیت کی تھی جس کے لئے ہم وزیر اعظم ہند مرکزی ٹرائبل وزیر جوارم کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارے طبقہ کوخانہ بدوش ہونے کی وجہ سے دربدر ہونا پڑتا تھا۔جس کی وجہ سے انکے بچوں کی تعلیم اور روزگار پہ برا اثر پڑتا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی جو اس کاز کے حل کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔بشیر کھٹانہ نے اس فیصلہ کے بعد کچھ شر پسند عناسر کی طرف سے دئے گئے بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کڑی مذمت کی اور کہا کہ نفرت پھیلانے والے اس تعصب بھری سیاست نہ کریں اور صدیوں پرانے روائتی بھائی چارہ کو قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ان کے طبقہ کے لوگوں کے ساتھ اگر کسی جگہ پہ کسی بھی طرح کی زیادتی کی گئی تو نتائج ٹھیک نہ رہیں گے۔ انہوں نے سیاست دانو کو بھی تلکین کرتے ہوئے کہا کہ وہ نفرت بھری پالیسیاں ترک کر کے عوام کے مسائل حل کریں جس مقصد کے لئے عوام نے انہیں چن کرایوان میں بھیجا ہے۔