لازوال ڈیسک
جموںآل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی ، ایس سی و او بی سی کے ایک وفد نے کنفیڈریشن کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ کی قیادت میں چیف سیکریٹری بی بی ویاس سے ملاقات کر انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں کئی اہم مسائل شامل کئے گئے تھے ۔واضح رہے اس میمورنڈم میں سرفرازی میں ریزرویشن، ،ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کیلئے بیک لاگ اسامیوں کو پر کرنا، غریب طلاب کی داخلہ فیس، او بی سی کیلئے 27فیصدریزرویشن،ایس سی اور ایس ٹی کیلئے خصوصی پولیس تھانوں کا قیام، بے گھروں کو گھر وغیرہ کو شامل کیا گیا تھا ۔اس موقع پر میمورنڈم پیش کرتے ہوئے کنفیڈریشن کے صدر کلسوترہ نے چیف سیکریٹری سے اپیل کی کہ اس جانب خصوصی توجہ دیکر عوامی خواہشات کو پورا کیا جائے جس پر چیف سیکریٹری نے میمورنڈم کو قبول کیا اور تمام مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ محکمہ جات کے وزراءکے سامنے رکھیں گے اور کنفیڈریشن کو بھی میٹنگ میں مدعو کیا جائے گا ۔اس موقع پر جی آر بھگت، سوبا رام، نریش لنگہے، مشتاق بڈگامی،بنسی لال چوہدری، محمد شفیع، اسد نعمانی، سریش بھگت، محمد رفیق، کرشن لال بھگت اور ایم خان موجود تھے۔