کنفیڈریشن کے ارکان نے طبقات کے مختلف مسائل پر کیا تبادلہ خیال
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی ایس ٹی او بی سی آرگنائزیشن راجوری کے ایک وفد نے صدر صابر چودھری کی صدارت میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے ملاقات کی اور ضلع میں بطور ضلع ترقیاتی کمشنر تعینات ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے اور روایتی پگڑی پہنا کر ضلع ترقیاتی کمشنر کا استقبال کیا واضح رہے کہ صابر چودھری نے اپنے سبھی ساتھیوں کے ہمراہ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو راجوری کی موجودگی میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ کچھ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے تحمل سے سماعت کی اور جلد از جلد ازالے کا یقین دلایا لازوال کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے صدر صابر چوہدری اور چیئرمین چوہدری صلاح محمد نے کہا کہ پہلی بار ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری تعینات ہونے پر ہم نے ان سے ملاقات کی ہے اور بڑے خوشگوار ماحول میں یہ ملاقات ہوئی ہے انہوں نے کہا اس موقع پر ہمارے ساتھ جو ساتھی موجود تھے ان میں سورج پرکاش سینئر نائب صدر ، چوہدری عبدالرحمن سابق صدر،جلال الدین چوہدری، حاجی حیات میر، محترم نرمل کماری، چوہدری محمد رفیق، چوہدری محمد جمیل،چوہدری عبدالرشید کوہلی، ڈاکٹر مظاہر حسین، فاروق کھٹانہ ، وغیرہ شامل تھے۔